اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے یمن خاص طور پر صنعاء ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے فوری بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن میں عالمی ریڈ کراس کمیٹی کی ٹیم کے سربراہ "سیڈریک شفائٹزر" نے کہا ہے کہ صنعا ایئر پورٹ یمن کے عوام کے لئے انسانہ دوستانہ امداد پہنچانے اور سامان کی ترسیل کے لئے شہر کی اہم بنیادی تنصیبات میں شامل ہے تاہم سعودی جنگی طیاروں کے حملوں نے اسے تباہ کر دیا ہے۔ یمن میں عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب نے امدادی سامان کی ترسیل میں جو رکاوٹیں کھڑی کی ہیں ان سے ایندھن کی شدید قلت کے علاوہ یمنی عوام کی زندگی بھی سخت دشوار حالات سے دوچار ہے اور ان کے لئے زندگی گذارنا مشکل ہو گیا ہے۔ عالمی ریڈکراس کمیٹی اور ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے یمن پر سعودی حملے فوری بند کئے جانے اور بے سروسامان اور بےگھر افراد تک امداد پہنچانے کے لئے رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲